۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حوزہ نیوز ایجنسی سے مولانا نجیب الحسن زیدی کی خصوصی گفتگو:

حوزہ/ ہندوستان کے مشہور عالم دین اور عالمی شہرت یافتہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا نجیب الحسن زیدی سے حوزہ نیوز کے صحافی نے مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کی رحلت پر "وہ کون سی خصوصیات جو شیخ الفقہا و المجتہدین کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں" کے عنوان سے خصوصی گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی نے ہندوستان کے مشہور عالم دین اور عالمی شہرت یافتہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا نجیب الحسن زیدی سے مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کی رحلت پر "وہ کون سی خصوصیات جو شیخ الفقہا و المجتہدین کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں" کے عنوان سے خصوصی گفتگو کی، جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:

حوزہ: مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی میں وہ کون سی چیزیں یا خوبیاں موجود تھی جو انہیں دوسروں سے ممتاز بنا دی تھی؟

مولانا نجیب الحسن زیدی: آپ عشق ولایت اہلبیت اطہار علیھم السلام میں ڈوبے رہتے اہلبیت اطہار علیھم السلام کے سلسلہ سے کسی بھی طرح کی تفریط و توہین کے خلاف ہمیشہ سب سے پہلے کھل کر سامنے آتے ۔عشق اہلبیت اطہار علیھم السلام ہی کی بنیاد پر دنیا بھر میں موجود عاشقان اہلبیت اطہار علیھم السلام سے بے پناہ محبت کرتے۔ ہمیشہ عوام کے مسائل اٹھاتے عوام کی مشکلات سربراہان مملکت تک پہنچاتے اور جہاں بات عوام اور حکومت کی ہوتی اور دونوں آمنے سامنے ہوتے تو ساتھ عوام کا دیتے ۔

حوزہ: آیت گلپایگانی کے بارے میں خصوصا برصغیر کے علماء کے ساتھ مرحوم کے تعلق سے کیا کہنا چاہیں گے؟

مولانا نجیب الحسن زیدی: دفاع ولایت اہلبیت اطہار علیھم السلام میں ہمیشہ پیش قدم رہتے بر صغیر کے علماء کی اسی لئے زیادہ قدر کرتے کہ انہوں نے جی جان سے دفاع اہلبیت (ع) کیا اور وہ شخصیتوں کے پیچھے نہ لگ کر حقیقتوں کے پیچھے لگے۔ آپ ولایت کی رائج سیاسی تفسیر سے زیادہ اسکی حقیقی تشریح پر یقین رکھتے "دین میں سیاست" کو مانتے تھے "سیاست میں دین" کو ناقابل برداشت جانتے تھے ۔

حوزہ: مرحوم قدس سرہ نے جو کثرت سے کتابیں لکھیں ہیں اسکی کیا وجہ تھی؟

مولانا نجیب الحسن زیدی: امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو اسلامی نظام کا حقیقی وارث سمجھتے اور بشریت کی نجات کے لئے آپکے وجود نازنین کو آخری امید کے طور پر دیکھتے ہوئے کوشاں رہتے حضرت حجت (ع) کے سلسلہ سے لوگوں میں بیداری پیدا کریں اس سلسلہ سے آپ نے متعدد کتابیں لکھیں جن میں "منتخب الاثر" جیسی معرکہ الآراء کتاب بھی شامل ہے ۔

حوزہ: آیت اللہ صافی کی حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا سے بہت ہی ذیادہ عقیدت رکھتے تھے اسکے تعلق سے کچھ اشارہ کریں آپ؟

مولانا نجیب الحسن زیدی: حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا اور سید الشہدا (ع) سے خاص عقیدت رکھتے اور ان پر پڑنے والی مصیبتوں کے تذکرے پر زارو زار گریہ فرما تے اگر کوئی بچہ بھی مصائب حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا و سید الشہدا (ع) بیان کرتا تو اسی طرح روتے جیسے کوئی بڑا اور معروف خطیب بھرے مجمع میں پر درد مصائب پڑھ رہا ہو۔

حوزہ: آپ کے تعلق سے ملتا ہے کہ آپ سادات کرام کا بہت ہی احترام کرتے تھے، مختصر طور پر ہمارے قارئین کے لئے بیان کریں؟

مولانا نجیب الحسن زیدی: سادات کرام سے انسیت رکھتے اگر کوئی ان سے کم سن سید بھی آ جاتا تو احتراما کھڑے ہو جاتے سادات کرام کو لیکر ہمیشہ پر امید رہتے کہ جب تک نسل زہرا سلام اللہ علیہا باقی ہے دنیا جہالت کے اندھیروں میں نہیں ڈوب سکتی۔

آخر میں مولانا موصوف نے کہا کہ مذکورہ بالا اس طرح کی اور بھی بہت سی چیزیں ہیں جنہوں نے آپ کو اپنے ہم عصر دیگر فقہا و مجتہدین سے ممتاز بنایا کر پیش کیا جو آہستہ آہستہ سامنے آتی رہیں گی اور اس بات کو واضح کرتی رہیں گی کہ آخر آپ کی شخصیت دوسروں سے منفرد کیوں تھی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .